تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جمہوری نظام میں لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا پورا حق ہے:- اساتذۂ کرام
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) قومی یوم اتحاد پر جمعہ کو سکٹی اسمبلی حلقہ کے کرسا کانٹا تھانہ کے احاطے میں جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج، جسٹ رائٹ فار چلڈرن نئی دہلی، ضلع انتظامیہ ارریہ، ڈسٹرکٹ لیگل سرویسس اتھارٹی، ایس ایس بی 52ویں بٹالین ارریہ، ایس ایس بی 56 ویں بٹالین بتھناہا کے مشترکہ زیراہتمام ووٹر بیداری مہم اور کمسنی کی شادی سے پاک، انسانی اسمگلنگ سے پاک، منشیات سے پاک وغیرہ کے عنوانات پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کرساکانٹا تھانہ کے صدرروہت کمار نے کی۔ پروگرام کی نظامت سنجے کمار صدر جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج نے انجام دیا۔ اس پروگرام میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کرساکانٹا نیہا کماری اور بی ایس ایف کے اے ایس آئی انیل کمار نے شرکت کیں اور اس موقع پر جاگرن کلیان بھارتی کے ڈی سی دیپک کمار پاسوان اور +2 گورنمنٹ ہائی اسکول کرساکانٹا کے اساتذہ نے وہاں موجود لوگوں کو ووٹنگ کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ جمہوری نظام میں لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا پورا حق ہے۔ اس حق کے تحت 11 نومبر کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنا ہوگا۔ بتایا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع کے مختلف مقامات پر ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ معزز سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ارریہ نے بھی جوش و خروش سے شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں سے حلف لیا۔

