تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، یکم نومبر:ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے ایک منظم آپریشن کے دوران 4.7 کلو گرام کوکین ضبط کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی قیمت 47 کروڑ کے قریب ہے۔
ادارے کے ایک افسر نے کہا کہ ممبئی ایئرپورٹ پر منشیات کی ترسیل کے خلاف خصوصی کارروائی پہلے ہی شروع کی جاچکی تھی جس کے تحت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

