تاثیر 2 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پنڈھر پور ، 2 نومبر:۔نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپوزیشن کی تنقید اور الزامات کا جواب الفاظ سے نہیں بلکہ ترقیاتی اقدامات اور عملی کام سے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہی حکومت کا اولین ہدف ہے اور اسی بنیاد پر قانون ساز اسمبلی میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کی بھلائی اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اسی جذبے کے ساتھ کام جاری ہے۔
یہ بات انہوں نے پنڈھر پور میں مہاپوجا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شری وٹھل مندر میں منعقدہ اس تقریب کے بعد اپوزیشن کے مارچ اور ووٹر لسٹ سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس روز وہ عبادت کے لیے آئے تھے اس لیے سیاسی بیان بازی مناسب نہیں، لیکن بطور وزیراعلیٰ انہوں نے معطل ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا اور کئی فلاحی اقدامات کیے۔

