انگولا کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم میں شامل

تاثیر 7 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

فورٹ لاڈرڈیل، 7 نومبر: انٹر میامی کے اسٹار فارورڈ لیونل میسی اور ان کے ساتھی راڈریگو ڈی پاول کو ارجنٹینا کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے انگولا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے 14 نومبر کو ہونے والے اس دوستانہ میچ کے لیے 24 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ میسی کی ٹیم انٹر میامی اس وقت ایم ایل ایس کپ پلے آف کے پہلے راونڈ میں ہے، جہاں ان کا مقابلہ نیش ول ایف سی سے جاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے ابتدائی دو مقابلوں میں ایک ایک فتح حاصل کی ہے، جبکہ فیصلہ کن تیسرا میچ ہفتے کے روز فورٹ لاڈرڈیل میں کھیلا جائے گا۔ اگر انٹر میامی جیت درج کرتا ہے تو ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل 22 یا 23 نومبر سے شروع ہوں گے۔