نیپال: مشتبہ سرگرمیوں کے الزام میںچار چینی شہری گرفتار، سبھی کاروباری ویزا پر

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 15 نومبر :۔کاروباری ویزا پر نیپال میں رہتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان تکارام ڈھکال کے مطابق جمعہ کو ایک خاتون اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں کاٹھمنڈو کے سورہاکھٹے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔ یہ جگہ بڑی تعداد میں چینی شہریوں کے رہنے کی وجہ سے ’چائنیز ہاوسنگ‘کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ۔
کاروباری ویزا ہونے کے باوجود گرفتار چینی شہری اپنے کاروبار، کمپنی کا نام یا اس سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان افراد نے معاشی طور پر پسماندہ نیپالی خواتین کو نوکریوں کا لالچ دے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا لالچ دیا اور ٹِک ٹاک کے ذریعے دیگر چینی شہریوں سے دوستی اور شادی کروانے کی کوشش کرتے تھے ۔