تاثیر 25 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ ،25دسمبر :اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک آج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے جنوب میں واقع قصبے قیزان النجار میں داخل ہو گئے۔
ٹینکوں کی اس پیش قدمی کے ساتھ ہی ڈرون طیاروں کے سائے تلے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ اس سے قبل رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں دھماکوں کے ذریعے عمارتوں کو مسمار کرنے کی وسیع کارروائی کی ہے۔
سیاسی محاذ پر غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی سے متعلق مشاورت کے حوالے سے اسرائیلی نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ایسی ٹیکنو کریٹ حکومت کی تشکیل کا مخالف نہیں ہے جو حماس اور فلسطینی اتھارٹی سے پاک ہو۔

