غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2026 میں ہوگا: امریکی ایلچی

تاثیر 25 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،25دسمبر:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی وفد نے قاہرہ میں ثالث ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ میں اب بھی قید آخری اسرائیلی مغوی کی باقیات کی واپسی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ثالثوں کو تباہ حال پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے ثالثوں کو بتایا کہ غزہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ نئے سال کے آغاز میں شروع ہوگا۔ یہ پیغام وٹکوف کے ذریعے ثالثوں قطر، مصر اور ترکیہ تک پہنچایا گیا اور وہاں سے اسے حماس تک منتقل کر دیا گیا۔ چینل کے مطابق اسرائیل کا موقف اس ترتیب کے خلاف ہے اور وہ اس پر تحفظات ظاہر کر رہا ہے۔