تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 دسمبر :سکھ مذہب کے دسویں گرو، شری گرو گوبند سنگھ جی کے مقدس یوم پیدائش کے موقع پر صدر دروپدی مرمو، مرکزی وزراء ، وزرائے اعلیٰ، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے جرات، قربانی، مساوات اور انصاف کے نظریات کو یاد کیا۔
صدر دروپدی مرمو نے انسٹاگرام پر پوسٹ اپنے پیغام میں کہا کہ گرو گوبند سنگھ بے مثال ہمت اور دور اندیشی کی علامت تھے۔ انہوں نے لوگوں کو صالح زندگی گزارنے کی ترغیب دی اور لوگوں کو انصاف اور عزت نفس کے تحفظ کے لیے منظم کیا۔ ان کی تعلیمات اتحاد، ہمدردی اور سب کے لیے احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں رہنمائی کرتی رہیں گی۔

