آسٹریلین اوپن 2026: وینس ولیمز نے وائلڈ کارڈ کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار

تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 17 جنوری: سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن وینس ولیمز نے آسٹریلین اوپن 2026 کے لیے وائلڈ کارڈ دیئے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس وائلڈ کارڈ کے ساتھ، 45 سالہ امریکی عظیم ٹینس کھلاڑی سنگلز مین ڈرا میں کھیلنے والی سب سے معمر خاتون بن جائیں گی۔
وینس نے 16 ماہ کے وقفے کے بعد گزشتہ سیزن میں ٹینس میں واپسی کی تھی۔ انہوں نے 2026 کا آغاز آکلینڈ کلاسک سے کیا، جہاں وائلڈ کارڈ حاصل کرنے کے باوجود، وہ پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کی عالمی نمبر 53 میگڈا لینیٹ سے ہار گئیں۔ اس کے بعد انہیں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا، لیکن پہلے راؤنڈ میں 38 سالہ جرمن ٹاٹجانا ماریا سے ہار گئیں۔ یہمقابلہ ڈبلیو ٹی اے کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشترکہ عمر والا میچ بھی رہا۔
میلبورن پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وینس نے کہا، ’مجھے یہاں آئے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں۔ یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ میں ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے اس موقع کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔ شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنا میرے لئے خاص ہے۔ مجھے شہر میں گھومنے اور ٹورنامنٹ کے دوران زبردست تعاون ملا ہے۔میری کوشش ہوگی کہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔‘‘