گوپال گنج میں 8 ہزار اسٹریٹ لائٹ مارچ تک جلیں گی

تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوپال گنج، 25 جنوری :ضلع میں 230 پنچایتوں کے لیے منظور شدہ 8,086 اسٹریٹ لائٹ اب مارچ تک ہر قیمت پر لگائی جائیں گی۔ ضلع مجسٹریٹ پون کمار سنہا نے ان ایجنسیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے جو وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران منعقدہ جائزہ میٹنگ میں منصوبہ منظور ہونے کے باوجود مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کرنے میں ناکام رہیں۔ ڈی ایم نے کہا ہے کہ 31 مارچ تک باقی تمام مقامات پر اسٹریٹ لائٹ لگانا لازمی ہوگا اور کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پنچایت سطح کی اسٹریٹ لائٹ اسکیم کا مقصد حفاظت کو یقینی بنانا، نقل و حمل میں ا?سانی اور دیہی علاقوں میں رات کے وقت حادثات کو روکنا ہے۔ اس کے باوجود عمل ا?وری کرنے والے اداروں کی سست روی کی وجہ سے کئی پنچایتوں میں ابھی تک لائٹ نہیں لگائی جاسکی ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔ ڈی ایم نے ایجنسیوں کو وقت پر کام مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔