نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان جاری،منشیات فروش گاندربل سے گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 16 اپریل:نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان” کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مسلسل مہم کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن کنگن کے دائرہ اختیار میں ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ معتبر ذرائع سے موصول ہونے والے ایک خاص اور قابل اعتماد اطلاع پر عمل کرتے ہوئیپولیس اسٹیشن کنگن کو اطلاع ملی کہ ایک شخص جاوید احمد ڈار ولد عبدالرحیم ڈار ساکنہ خانان کنگن نے اپنی رہائش گاہ میں ممنوعہ مادہ (چرس نما مواد) چھپا رکھا ہے۔
اس اطلاع کے ملنے پر، ایک کیس زیرنمبر 31/2026U/S 8/20 PS ایکٹ پولیس اسٹیشن کنگن میں فوری طور پر درج کیا گیا۔