نشانت کمار کی صدارت میں بہار پردیش جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ریاستی دفتر میں اہم منعقد ہوا

تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) بہار پردیش جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ریاستی ہیڈکوارٹر، پٹنہ میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت نشنت کمار نے کی۔ اس اجلاس میں بھاگلپور، بانکا اور پورنیہ اضلاع کے ضلعی صدور، بلاک صدور اور سیکٹر صدور نے شرکت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد تنظیم کو نچلی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانا تھا۔اس موقع پر بہار پردیش جے ڈی یو کے صدر اومیش سنگھ کشواہا، قانون ساز کونسل کے رکن  للن شراف اور سنجے گاندھی بھی خصوصی طور پر موجود رہے۔ بھاگلپور میٹروپولیٹن جے ڈی یو کے ضلعی صدر سنجے ساہ اپنے تمام سیکٹر صدور کے ساتھ، جبکہ دیہی بھاگلپور کے ضلعی صدر ویویکانند گپتا اپنے بلاک صدور کے ساتھ شریک ہوئے۔نشنت کمار کی قیادت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نشست کے دوران  سنجے ساہ نے نشنت کمار کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھرپور ستائش کی۔ ان کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشنت کمار میں بہار کے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کی واضح جھلک نظر آتی ہے۔سنجے ساہ کے مطابق، نشنت کمار نہ صرف نوجوان توانائی کی علامت ہیں بلکہ ان میں دور اندیشی، تحمل اور تنظیم کو متحد رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ نشنت کمار پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے اور بہار کی سیاست میں ایک مضبوط اور مثبت کردار ادا کریں گے۔میٹنگ میں تنظیم کی توسیع، کارکنوں کی تربیت اور آنے والے پروگراموں کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام رہنماؤں نے مل کر پارٹی کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کرنے کا عہد کیا