جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر میں تعزیتی ودعاںٔیہ نشست کا انعقاد

تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام)محلہ سرائے ستار خاں کے رہنے والے جناب عتیق اللہ انصاری صاحب کا 15 اپریل بروز بدھ کو دہلی میں انتقال ہو گیا تھا مرحوم کے وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لیے جمیلہ بیسیک ایجوکیشن سینٹر محلہ سرائے ستار خاں لہریا سراۓ دربھنگہ کے ہال میں حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی کی صدارت اور جناب سہیل ظفر صاحب کی سرپرستی میں اک تعزیتی و دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد سرفراز عالم( اسسٹنٹ پروفیسر گیا کالج گیا ) پروفیسر ظفر اقبال زیدی صاحب( اسسٹنٹ پروفیسر مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی دربھنگہ ، جناب شوکت صاحب،اعجاز صاحب جناب ارمان صاحب ایڈوکیٹ خورشید ربانی اور حمید اللہ ظفر نے بطور خاص شرکت فرمائی ،تعزیتی نشست سے قبل مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں بری تعداد میں محلہ کے فرزندان توحید اور حفاظ کرام کی اک جماعت نے شرکت فرما کر مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے قران کریم کی تلاوت فرمائی،اس  تعزیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر محمد سرفراز عالم صاحب نے مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی ان کی خوبیوں اور کارناموں کو بیان کرتے ہوںٔے تعزیتی کلمات پیش کیے ،جناب سہیل ظفر صاحب( ناظم جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر) نے کہا کہ مرحوم رشتے میں ہمارے بڑے بھائی تھے بہت ہی نیک دل پاکیزہ صفت اور خلیق و ملنسار انسان تھے ،مرحوم خود تو باکمال تھے ہی انہوں نے اپنی اولاد کو اعلی تعلیم سے اس قدر آراستہ کیا کہ ان کا ایک فرزند آںٔی اے ایس آفیسر ہیں ، مرحوم کے چھوٹے بھائی جناب شوکت صاحب نے کہا کہ بڑے بھائی بہت ہی نیک اور صوم و صلاۃ کے پابند انسان تھے اپنے بھائی کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے تھے ان کی آنکھوں میں بھائی کی رحلت اور گزر جانے کا غم صاف نمایا تھا ، پروفیسر ظفر اقبال زیدی صاحب نے کہا کہ جب ہم پہلی دفعہ دربھنگہ آئے تو مرحوم عتیق اللہ انصاری صاحب کے ہی مکان میں رہے ، مرحوم بہت ہی نیک اخلاق تھےحضرت مولانا عابد حسین صدر مدرس جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر نے کہا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے مرنے والے بھائیوں کے اچھائیوں اور خوبیوں کو بیان کرو اخیر میں حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیےصبر جمیل کی رقت آمیز دعا فرمائی ، اس دعائیہ نشست میں شرکت کرنے والوں میں حافظ جسیم الدین حافظ سلطان صغیر حافظ شہنواز ،حافظ امان اللہ،مولانا صادق صاحب، مولانا اشتیاق حافظ لال محمد ، مولانا شہاب الدین حافظ سفیان حافظ ہدایت اللہ کے نام شامل ہیں