تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 22 اپریل: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ کے اے یو بلاک، سوم بازار روڈ ، اے اے سلم اور سی اے بلاک میں نئے واٹر اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں میں واٹر اے ٹی ایم کارڈ بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید 5 سٹیج آر او ٹیکنالوجی سے لیس یہ واٹر اے ٹی ایم ہر گھنٹے میں 2000 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ وہ صاف محفوظ، اور پینے کے پانی تک آسان رسائی فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے پانی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے اور صاف پانی کی ہر گھر تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 9,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ یہ ایک ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر کی مضبوط بنیاد ہے۔

