آرین روپا آنند نے کانگو میں پہلا خطاب جیتا، پلے آف میں ادین مانے کو شکست دی

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لوبمباشی (کانگو)، 23 اپریل:اے ایم گرین انڈین گالف پریمیئر لیگ (آئی جی پی ایل) انویٹیشنل کانگو میں نوجوان ہندوستانی گولفر آرین روپا آنند نے اپنا پہلا خطاب جیت لیا۔ لوبمباشی کے پار73- گولف کورس پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں آرین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلے آف میں اُدین مانے کو ہرا دیا۔
آرین نے آخری دن 8 -انڈر 65 کا بہترین کارڈ کھیلتے ہوئے کل -16 انڈر اسکو بنایا۔ اُدین مانے نے بھی زبردست واپسی کرتے ہوئے 17 ویں ہول پر ایگل اور 18 ویں ہول پر برڈی لگا کر اسکور کو برابر کر دیا، جس سے مقابلہ پلے آف میں پہنچ گیا۔ دونوں کھلاڑی پہلے دو پلے آف ہول پر برابری پر تھے لیکن تیسرے ہول میں آرین نے برتری حاصل کی اور جیت اپنے نام کر لی۔
یہ جیت آرین کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اس کے لئے انہیں 22.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ شوریہ بینو 15 -انڈر اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ وہیں ، منت برار 13 انڈر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں اور ٹورنامنٹ کی بہترین خاتون کھلاڑی قرار دی گئیں۔