تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 23 اپریل کو ایک بڑی کارروائی میں روہتاس ضلع کے راجپور بلاک میں ویجیلنس ٹیم نے کوآپریٹو ایکسٹینشن آفیسر جناردن کمار کو دس ہزار روپئے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔ ویجیلنس ٹیم نے شکایت ملنے کے بعد پہلے سے ہی منصوبہ بند جال بچھا دیا تھا، جیسے ہی ملزم افسر نے رشوت کی رقم قبول کی ویجیلنس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کیا ہے ۔ اس کارروائی سے مقامی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ اب اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہا ہے اور اسکی جانب سے ضروری قانونی طریقہ کار شروع کر دیا گیا ہے ۔ مقامی باشندوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملیگی ۔

