دیپو ساہ قتل میں ملوث چار مجرموں میں دو کی ہوئی گرفتاری

تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس پولس نے بڑکی کرپروا کے رہنے والے دیپو کمار عرف دیپو ساہ کے قتل میں ملوث چار مجرموں میں سے دو کو گرفتار کر لیا ہے، دیپو ساہ کا قتل مورخہ 24 اپریل کو دریگاؤں تھانہ علاقہ کے ببھنگاواں سے کرپروا جانے والی سڑک پر ایک پل کے قریب ہوا تھا ۔ سب ڈویژنل پولس آفیسر -1 دلیپ کمار نے آج بتایا کہ بڑکی کرپروا کے رہنے والے راجکیشور پاسوان اور پرنس کمار کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لئے پولس کی چھاپہ ماری جاری ہے، مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔ مجرموں سے اب تک برآمد ہونے والی اشیاء میں دو دیسی ساختہ پستول، 8 ایم ایم کے چھ زندہ کارتوس، تین زندہ 7.65 ایم ایم کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل شامل ہے ۔