بے قابو اسکارپیو گھر میں داخل سیڑھی اور دکان کا گرل ٹوٹا

تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تیز رفتار حادثے کی وجہ، 8 نوجوان سوار، لوگ بال بال بچے
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)سمری تھانہ علاقے کے بنولی چوک پر بدھ کی دیر رات ایک تیز رفتار اسکارپیو بے قابو ہو کر ایک گھر میں داخل ہو گئی۔ اس حادثے میں گھر کے دروازے پر بنی سیڑھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اندر موجود دکان کا گرل بھی ٹوٹ گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا عینی شاہدین بنولی باشندہ کمل پاسوان نے بتایا کہ رات تقریباً 11:45 بجے اچانک زور دار آواز سنائی دی۔ جب وہ گھر سے باہر نکلے تو دیکھا کہ ایک اسکارپیو گاڑی بری طرح تباہ شدہ حالت میں کھڑی ہے۔ گاڑی میں تقریباً 8 نوجوان سوار تھے، جو بنولی سے دربھنگہ کی طرف جا رہے تھے۔تیز رفتار کے باعث ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور گاڑی سیدھے گھر کے دروازے سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے اور گھر کی سیڑھی توڑتے ہوئے گاڑی اندر تک گھس گئی، جس سے دکان کا گرل بھی نقصان زدہ ہو گیا۔
واقعے کے بعد مقامی دیہاتیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام نوجوانوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ اطلاعات کے مطابق، گاڑی چلا رہا نوجوان بنولی گاؤں باشندہ امیش شاہ کا بیٹا سرون کمار بتایا جا رہا ہے، جبکہ گاڑی کے مالک بھی امیش شاہ ہی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمری تھانہ کے داروغہ سنجیو کمار موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور آگے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر تک افرا تفری کا ماحول بنا رہا