تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سوہرا (میگھالیہ)، 30 اپریل:۔ میگھالیہ کے سوہرا علاقے میں واقع ایک مشہور آبشار پرسیر و سیاحت کے لئے اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع سے گئی ایک 15 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میگھالیہ پولیس کے باضابطہ ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ،لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے اس علاقے میں آئی تھی۔ آبشار کے قریب تصویر لینے کی کوشش کے دوران ،وہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور ایک گہرے قدرتی تالاب میں گر گئی۔

