تاثیر 2 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بدھ پورنیما کے پرمسرت موقع پر پائلٹ بابا دھام سہسرام میں بدھ مہوتسو کا اہتمام بڑے ہی دھوم دھام سے کیا گیا ۔ اس موقع پر مہاتما بدھ کے بہت سارے پیروکاروں نے بنتے مہایوگی پائلٹ بابا دھام سہسرام میں شرکت کی اور 85 فٹ کے عظیم مجسمے کی پوجا بھی کی ۔ ویر کنور سنگھ آڈیٹوریم میں اجتماعی پرارتھنا اور بھگوان بدھ کے پیغام کو نمایاں کیا گیا ۔ اس موقع پر پائلٹ بابا دھام کمیٹی کی طرف سے انکے خاص عقیدت مندوں کو کپڑے اور دکچھنا دیکر ان کی عزت افزائی کی گئی ۔ لنگر پرساد میں بھی ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جونا اکھاڑہ کے عظیم مہامنڈلیشور شردھا اور مہامنڈلیشور چیتنا نے سبھی کو اپنا آشیرواد دیا ۔ پروگرام میں خصوصی طور پر پائلٹ بابا دھام کمیٹی کے صدر و معزز سابق قانون ساز کونسلر شری کرشن کمار سنگھ معزز سابق ایم پی شری چھیدی پاسوان، سابق ایم ایل اے شری للن پاسوان، نائب صدر بیجیندر سنگھ، خزانچی اتیندر کمار سنگھ، سینئر صحافی نریندر سنگھ، سینئر صحافی اکھلیش سنگھ، اوونجن سنگھ، وینجن سنگھ، ونجنل سنگھ، دھام کمیٹی کے صدر و انتظامیہ کے سربراہ منیش کمار ببلو، انیل امر، اجئے سنگھ ایڈوکیٹ، سابق ضلع کونسل صدر پرمیلا سنگھ، اشوک سنگھ، محمد نعمان، مکھیا جئے شنکر سنگھ، امیش سنگھ، وریندر سنگھ، دھیرج سنگھ، موناکا سنگھ، مرلی سنگھ، سنکیت کمار سنہا، سنجیو کمار سنہا وغیرہم موجود تھے ۔

