اسکارپیو موٹر سائیکل ٹکر میں ایک جوان جاں بحق ایک زخمی مشتعل افراد نے سڑک جام کر کیا احتجاج

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ڈہری تھانہ علاقہ پولس لائن کے قریب ایک اسکارپیو بائک کی ٹکر میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جہاں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی بھی ہوا ہے ۔ متوفی راجہ کمار جو سمہوتا گاؤں کا رہنے والا ہے، وہ کٹار گاؤں سے شادی میں شرکت کر بعد واپس لوٹ رہا تھا اسی دوران ایک تیز رفتار اسکارپیو نے اسکی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی ۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈائل 112 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈہری سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے سہسرام کی ​​صدر اسپتال ریفر کر دیا ۔ حادثہ کے بعد اسکارپیو ڈرائیور موقع سے فرار بھی ہوگیا ۔ پولس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ اس واقعہ سے مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو جام بھی کیا اور آگ زنی بھی کی، مظاہرین نے الزام ہے کہ علاقہ میں تیز رفتار گاڑیوں پر قابو نہ پانے کی وجہ سے ایسے حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں ۔صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اے ایس پی اتلیش جھا خود موقع پر پہنچے، نصف درجن تھانوں کی پولس بھی وہاں تعینات ہوئی ۔ پولس نے لوگوں کو سمجھابجھا کر سڑک جام ختم کرایا اور پورے واقعہ کی تحقیقات میں لگ گئی ۔