تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 مئی: جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے عزم کو مضبوط بنانے اور صف اول کے صحت فراہم کرنے والوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے، صحت و خاندانی بہبود کیمرکزی وزیر جے پی نڈا نے حال ہی میں منعقدہ ‘‘جدت اور شمولیت سے متعلق 10واں قومی سربراہ اجلاس: بھارت کے صحت کے مستقبل کو تشکیل دینے والے بہترین طریقہ کار’’ کے دوران بنیادی صحت کی ٹیموں کے لیے مربوط تربیت کا آغاز کیا۔بنیادی صحت کی ٹیموں کے لیے مربوط تربیت ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے، جو منتشر اور بکھری ہوئی صلاحیت سازی کے عمل سے نکل کر ایک واحد، منظم اور صلاحیت پر مبنی فریم ورک کی طرف منتقلی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اقدام بھارت کیصف اول کے صحت کے عملے کو اس قابل بنائے گا کہ وہ آخری مرحلے تک اعتماد کے ساتھ جامع اور عوامی مرکزیت پر مبنی صحت خدمات فراہم کر سکیں۔
بھارت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں اپنی سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں طور پر آگے ہے۔ حالیہ برسوں میں جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور کمیونٹی کی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ صحت کی خدمات کو مساوی اور قابلِ رسائی ہونا چاہیے اور وہ لوگوں کے رہائشی علاقوں کے قریب دستیاب ہوں۔

