تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران،08مئی:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران میں تمام سیاسی اور تزویراتی فیصلوں کے لیے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری ضروری ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسماعیل بقائی نے جمعرات کے روز کہا کہ “مرشدِ اعلیٰ حالات کی تبدیلیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “مجتبیٰ خامنہ ای تمام امور اور مسائل پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔اس سے قبل جمعرات کے ہی روز بقائی نے بتایا تھا کہ تہران ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے حالیہ امریکی تجویز کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔تسنیم ایجنسی کے مطابق انہوں نے اشارہ کیا کہ ایران نے امریکہ کو ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک غیر معینہ تاریخ پر خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، جو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران مارچ کے اوائل میں اپنے تقرر کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔پزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں، ملاقات کی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ “اس ملاقات میں جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ سپریم لیڈر کا دیدار اور ان کا عاجزانہ و مخلصانہ انداز تھا۔

