چھتیس گڑھ کے بالود میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بالود، 9 مئی:چھتیس گڑھ کے بالود ضلع کے ڈونڈیلوہارا تھانہ علاقہ کے تحت کھیریڈیہ گاؤں کے نزدیک کل رات ایک المناک سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا۔
ڈونڈیلوہارا ٹی آئی سنیل ٹرکی نے بتایا کہ پنکاپار گاوں کے ترون یادو (20 سال)، راہل سیوتا (20سال) اور نریندر بھوریا (21 سال) ایک ہی موٹر سائیکل سے ڈونڈیلوہارا جارہے تھے۔ دیر رات کھیریڈیہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک بے قابو کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔