تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 مئی:بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی جو 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے بی ایم او فیلڈ میں منعقد ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ نورا اس شاندار تقریب میں نہ صرف پرفارم کریں گی بلکہ گیت بھی گائیں گی۔
فیفا کی ایک ریلیز کے مطابق، نورا فتحی کے ساتھ اس تقریب میں متعدد بین الاقوامی فنکار شامل ہوں گے، جن میں ایلانیس موریسیٹ، ایلیسیا کارا، ایلیانا، جیسی ریز، مائیکل ببلے، سنجوئے، ویجیڈریم اور ولیم پرنس جیسے نام شامل ہیں۔وہیں امریکہ میں ہونے والے افتتاحی تقریب میں انیٹا، فیوچر، کیٹی پیری، لیزا، ریما اور ٹائلا جیسے عالمی موسیقی کے ستارے امریکہ میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جس سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کھیل، موسیقی اور تفریح کا ایک عظیم امتزاج بن جائے گا۔اس لائن اپ میں نورا فتحی کی موجودگی ان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے قبل وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تقریبات میں اپنی کارکردگی سے شائقین کو مسحور کر چکی ہے۔ اس بار ان کی واپسی ایک بار پھر عالمی سطح پر ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ثابت کرتی ہے۔

