تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 10 مئی:آپریشن ” اپ لبھد” کے تحت غیر قانونی ریلوے ٹکٹنگ کو روکنے اور حقیقی مسافروں کو ریزرو ٹکٹوں کی منصفانہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ملک گیر مہم کے تحت، ریلوے پروٹیکشن فورس، مالدہ ڈویڑن، ریلوے ریزرویشن مراکز اور احاطے پر سخت نگرانی کر رہی ہے۔ یہ کارروائی منیش کمار گپتا، ڈویڑنل ریلوے منیجر، مالدہ کی رہنمائی اور اسیم کمار کلو، ڈویڑنل سیکورٹی کمشنر، ا?ر پی ایف، مالدہ کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔
مالدہ ڈویڑن کے پی آر او نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر آر پی ایف اور سی بی آئی، مالدہ کی ایک خصوصی ٹیم نے آپریشن ” اپ لبھد” کے تحت گزشتہ ہفتہ کے روز مہاگما، گڈا ضلع، جھارکھنڈ میں سیٹلائٹ ریزرویشن آفس پر چھاپہ ماری کی۔

