تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 مئی: تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتے ہوئے، اداکار سے سیاست دان بنے وجے نے اتوار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت کئی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد راہل گاندھی نے وجے کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمل ناڈو نے “نئی نسل، نئی آواز اور نئی سوچ” کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کے لوگوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے۔ راہل نے امید ظاہر کی کہ وجے ریاست کے عوام کی امنگوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔
چنئی میں اتوار کو صبح 11 بجے منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی آئی-ایم) اور ودوتھلائی چروتھیگل کچی (وی سی کے) کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، ان پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد وجے کی پارٹی تملگا ویٹی کزگم (ٹی وی کے) کی حمایت کی ہے۔

