سومناتھ مندر کے امرت کال مہوتسو کی براہِ راست نشریات ہرگوری مندر ٹھاکرگنج میں منعقد

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)ٹھاکرگنج نگر کے تحت واقع شری ہرگوری مندر میں مندر کمیٹی کی جانب سے سومناتھ مندر کی ازسرِ نو تعمیر کے پچھتر (75) سال مکمل ہونے کے موقع پر “امرت کال مہوتسو” کے طور پر سومناتھ مندر سے براہِ راست نشریات کا اہتمام کیا گیا، جسے عقیدت مندوں کو دکھایا گیا۔‌ سومناتھ مندر کی تعمیرِ نو کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر، نریندر مودی نے “سومناتھ امرت مہوتسو” میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں کمبھابھیشیک، خصوصی پوجا، دھوجا روہن (جھنڈا کشائی)، اور 11 تیرتھوں کے جل سے ابھیشیک انجام دیا گیا۔ اس کی براہِ راست نشریات ہرگوری مندر ٹھاکرگنج میں دکھائی گئی۔
پروگرام میں ٹھاکرگنج کے رکنِ اسمبلی گوپال اگروال، چیف کونسلر سکندر پٹیل، بی ڈی او احمر ابدالی، مندر کمیٹی کے صدر و سابق چیف کونسلر دیوکی اگروال، کمیٹی کے رکن و بی جے پی ضلع نائب صدر بجلی سنگھ، سینئر سماجی کارکن شیکھر چندر اگروال، بی جے پی نگر صدر اتل سنگھ، سابق صدر انیل مہاراج، بی جے پی کارکن و کونسلر امیت سنہا، ضلع ترجمان کوشل یادو، ارون سنگھ، یوا مورچہ ضلع نائب صدر سنی جھا، مہلا مورچہ ضلع مہامنتر انجلِی منڈل، بی جے پی لیڈر گورو گپتا، مہامنتر چندرکانت گوتم، وویک ساہ، مہلا لیڈر سادھنا ہلدار، میرا چودھری، رینا کرمکار، انو داس گپتا، شیوشنکر مہتو، کشن بابو پاسوان، پنکج گپتا، پردیپ جین، نریش جین، کونسلر کرشنانندن جھا، اجے سنگھ، ہریش گنیش، کریتی دیوی، وجے ساہ، راہل پاسوان، بٹو ساہ، سنجے جھا، رمیش ساہ سمیت درجنوں عقیدت مند موجود تھے۔