روہتاس کے کرگہر میں ٹریکٹر پلٹنے سے 18 سالہ ڈرائیور ہوا جاں بحق،معاوضہ کا ہوا مطالبہ

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے کرگہر تھانہ علاقہ سڑک حادثہ میں ایک 18 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی، وہ ٹریکٹر چلا کر کام پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک کنارے پلٹ گئی اور متذکرہ ڈرائیور ٹریکٹر کے نیچے دب گیا ۔ مرنے والا نوجوان منیش کمار ولد اجئے سنگھ جو کرگہر کا ہی رہنے والا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولس جائے وقوعہ پر پہنچی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا گیا ۔ پولس نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔