تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گیا جی ( انجم ایڈوکیٹ ) نہایت ہی مسرت و شادمانی کے ساتھ کنوینر مشاعرہ قدرت اللہ قدرت کے کنوینر شیپ میں اردو ایکشن کمیٹی بہار شاخ گیاجی کے زیر اہتمام بیتهو شریف گیا جی بہار میں زیر صدارت کانفرنس صدر اردو ایکشن کمیٹی بہار، زیر صدارت مشاعرہ سجادہ نشین خانقاہ کریمیہ و استاذ الشعراء سید غفران اشرفی، زیر نظامت کانفرنس و مشاعرہ ریحان غنی و اثر فریدی مورخہ 11 مئی 2026 روز پیر بوقت 6 بجے شام سے اردو بیداری کانفرنس و كل ہند مشاعرہ منعقد ہوا جسکے مہمان ذی وقار جناب ڈاکٹر ریحان غنی نائب صدر اردو ایکشن کیٹی بہار، مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر اشرف النبی قیصر جنرل سکریٹری اردو ایکشن کیٹی بہار اور مہمان اعزازی جناب ڈاکٹر انوار الہدی سکریٹری اردو ایکشن کیٹی بہار، فکشن نگار ڈاکٹر احمد صغیر و دیگر رہے جنھوں نے اردو کی موجودہ صورتحال اسکے حل اور ترویج پر روشنی ڈالی ۔ مشاعرہ میں حلیم صابر کولکاتا، شبیر حسن شبیر اورنگ آباد، انا دہلوی، ماجد دیوبندی، مناظر حسن شاہین گیا، اختر امام انجم سہسرام، سلطان شمسی مدھوبنی، ڈاکٹر انور خورشید انور، ڈاکٹر احسان دانش، خالق حسین پردیسی، اروند کمار گیا، عتیق حاذق ایڈوکیٹ، ڈاکٹر اقبال حسن آزاد مونگیر، رئیس اعظم حیدری کولکاتا، جاوید نیازی فیروز آبادی، اشرف یعقوبی،سید اسرافیل دہلی، ڈاکٹر احمد معراج کولکاتا، بے نام گیلانی، سریندر سنگھ سریندر، نٹکھٹ عظیم آبادی ہزاری باغ، اعجاز مانپوری، حسن امام سہسرام، قیصر امام قیصر گریڈیہہ، قاری انیس فریدی نوادہ، ظفر فردوسی شیخپوروی، انجم آرا، گلفام صدیقی اورنگ آباد، ڈاکٹر ارشد اکبر پوری، ڈاکٹر مہتاب عالم مہتاب، ڈاکٹر آفتاب عالم اطہر، رہنما گیاوی، ڈاکٹر متین الدین متین کے اشعار سے شریک تمام شرکاء محظوظ ہوئے ۔ پروگرام دوران سیمینار و مشاعرہ سبھی مدوئین مفکرین شعراء سماجی خدمتگار و صحافیوں کو بیچ شال مومنٹو پھول و دیگر اعزاز سے نوازا گیا جہاں سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پروگرام شب کے 2 بجے تک اپنی مکمل کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

