جے آئی ایس یونیورسٹی کا امریکی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی معاہدہ

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 12/ مئی (پریس ریلیز) جے آئی ایس یونیورسٹی نے امریکہ کی معروف سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی گلوبل کیمپس کے ساتھ ایک بین الاقوامی تعلیمی شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو امریکی منظور شدہ اعلیٰ تعلیمی پروگراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ایس ڈی ایس یو گلوبل فلیکس فریم ورک کے تحت عالمی معیار کے نصاب پر مبنی کورسز پیش کریں گے۔ اس موقع پر جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سیمر پریت سنگھ نے کہا کہ یہ شراکت داری طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور عالمی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ کو عالمی تعلیمی ماحول سے روشناس ہونے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار ہونے میں مدد ملے گی۔