تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، ’دریشیم 3‘ کو لے کر پہلے ہی شائقین میں جوش و خروش پایاجارہا ہے۔ پروڈیوسر کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ ہندی اور ملیالم دونوں ورژن ’دریشیم 2‘ کی کہانی کو جاری رکھیں گے، لیکن ہندی ورژن میں کہانی، اسکرین پلے اور پیشکش میں اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پروڈیوسروں کے مطابق، ان تبدیلیوں کا مقصد فلم کو ہندی ناظرین کے ساتھ بہتر طریقے سے جوڑنا ہے۔فلم میں ایک بار پھر اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ابھیشیک پاٹھک نے کہا کہ اس بار شائقین کو کچھ نئے اور منفرد پہلو نظر آئیں گے، اور یہ کہ فلم صرف پرانی کہانی کو دوبارہ نہیں بنائے گی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ فلم میں تھرل اور سسپنس لیول پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔

