وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے اسمبلی میںبھوانی پور سے ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لیا

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 13 مئی: مغربی بنگال کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کو اسمبلی میں بھوانی پور حلقہ سے ایم ایل اے کے طور پر حلف لیا۔ اسمبلی پہنچنے پر اسمبلی کے احاطے میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا اور حسب روایت گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا پروٹیم اسپیکر اور مانیکتلہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے تاپس رائے نے خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے نامزد کمرے کی طرف روانہ ہوئے۔اس کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی چیمبر میں داخل ہوئے، جہاں پروٹیم اسپیکر تاپس رائے نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ بھوانی پور سیٹ سے ایم ایل اے کے طور پر ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی یہ واضح ہوگیا کہ وہ نندی گرام سیٹ چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی حلف برداری کی تقریب کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔