بہار کے بگہا میں اسکارپیو ڈرائیور نے چھ لوگوں کو ٹکر ماری، ایک بچہ شدید زخمی

تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بگہا، 18 مئی (: بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بگہا میں پیر کی صبح ایک تیز رفتار اسکارپیو نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹانگا، سائیکل اور سڑک کنارے کھڑی گٹی لدا ٹریک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ٹانگا پر سواور نصف درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک 15 سالہ لڑکا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کالے رنگ کی اسکارپیو چوتروا سے تیز رفتاری سے آرہی تھی۔ جیسے ہی یہ رتوال موڑ کے قریب پہنچا، ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور ٹانگا سے ٹکرایا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹانگا مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس کے مسافر سڑک پر گر گئے۔حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اسکارپیو ڈرائیور وہاں نہیں رکا۔ ٹانگا سے ٹکرانے کے بعد بے قابو گاڑی نے سائیکل سوار نوجوان کو بھی ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ سائیکل بکھر گئی اور نوجوان زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اسکارپیو کی رفتار بے لگام رہی اور وہ سڑک کے کنارے کھڑے گٹی لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔