تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ترواننت پورم (کیرلم)، 18 مئی: کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے آج یہاں سنٹرل اسٹیڈیم میں کیرالہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ وہ ریاست کی کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) حکومت کا چارج سنبھالیں گے۔ گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ ستیشن کے ساتھ ان کے کابینہ کے ساتھیوں نے بھی حلف لیا۔ وزراء کی کونسل میں کانگریس کے 11، انڈین یونین مسلم لیگ کے 5، اور دیگر یو ڈی ایف اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔وزراء کی کونسل میں کانگریس کے رمیش چنیتھلا، سنی جوزف، کے مرلی دھرن، اے پی انل کمار، پی سی وشنو ناتھ، ٹی صدیق، بندو کرشنا، کے اے تھولاسی، روزی ایم جان، ایم لیجو، اور او جے جنیش شامل ہیں۔

