ملیشیا ماسٹرز 2026: لکشیہ سین پر رہے ہندوستان کی نظر، سندھو اور ساتوک-چراغ ٹورنامنٹ سے باہر

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 مئی :۔ کوالالمپور میں آج (منگل)سے شروع ہونے والے ملیشیا ماسٹرز 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چیلنج کی قیادت لکشیہ سین کریں گے۔ تاہم اس بار بھارتی دستے میں کئی بڑے نام غائب ہیں۔

ہندوستان کی ٹاپ مینز ڈبلز جوڑی ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی، دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، کدامبی سری کانت، نوجوان آیوش شیٹی اور انّتی ہڈا اس بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ سے دور ی بنائی ہے ۔

عالمی رینکنگ میں 11 نمبر پر موجود لکشیہ سین کے لیے کوالالمپوراب تک کچھ خاص کامیاب نہیں رہا ہے۔ وہ کبھی بھی ملیشیا ماسٹرز یا ملیشیا اوپن کے دوسرے راو¿نڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں ۔ پہلے راو¿نڈ میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے نوجوان کھلاڑی محمد ذکی عبید اللہ سے ہوگا، جنہوں نے گزشتہ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اگر لکشیہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو ان کا مقابلہ عالمی نمبر 4 کرسٹو پوپوف سے ہو سکتا ہے۔

مردوں کے سنگلز زمرے میں ہندوستان کی طرف سے ایچ ایس پرنئے، کرن جارج، اور تھرون منے پلی بھی نمائندگی کریں گے۔ پرنئے نے 2023 میں اسی ٹورنامنٹ میں خطاب جیتا تھا، لیکن اس بار پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جاپان کے چھٹے نمبر کے کوڈائی نارااووکا سے ہوگا۔