متھلا یونیورسٹی میں اے آئی اسسٹڈ فارنسک اور سائبر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے پورٹل لانچ

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):للت نارائن متھیلا یونیورسٹی، دربھنگہ کے وائس چانسلر پروفیسر سنجے کمار چودھری نے اے آئی اسسٹڈ فارنسک اور سائبر مہارت ترقی پروگرام سے متعلق درخواستوں کے لیے ایک خصوصی پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروگرام سے متعلق تفصیلی کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔اس پورٹل کے ذریعے 12ویں، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن پاس خواہشمند امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ پورٹل کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ  LNMU Official Website کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ درخواست کا عمل 23 مئی 2026 سے شروع ہوگا جبکہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔درخواستوں کی وصولی کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی اور منتخب امیدواروں سے داخلہ کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ تمام منتخب امیدواروں کو ان کے ای میل آئی ڈی کے ذریعے اطلاع دی جا سکتی ہے۔اس موقع پر شعبۂ طبیعیات کے صدر پروفیسر نوشاد عالم، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر اشوک کمار مہتا، پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پوجا اگروال، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مونی شرما، آئی ٹی انچارج ڈاکٹر انکت کمار سنگھ، ترقیاتی افسر ڈاکٹر ابھیشیک رائے، نائب رجسٹرار اول ڈاکٹر اماکانت پاسوان، آئی ٹی سیل کے انجینئر گنیش کمار پاسوان اور وپل کمار موجود تھے۔