وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کے ایک زریں قول کے ذریعہ زمین کے سرسبزو شاداب رہنے کی خواہش ظاہر کی

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 مئی:۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت کے ایک زریں قول کا اشتراک کیا جس میں ہرشخص کی خوشحالی اور زمین کے سر سبز و شاداب رہنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے آج ایکس پوسٹ پر بتایا کہ ”فطرت کا فضل، سورج کی توانائی اور بارش کی برکات ہماری زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دیں۔” میری خواہش ہے کہ زمین ہمیشہ سرسبز و شاداب رہے۔

وزیر اعظم نے کہاوت شیئر کی جس کا مطلب ہے کہ سیویتا دیوتا ہم پر رحمت نازل کرے، روشن سورج طلوع ہونے سے ہماری زندگیوں میں خوشحالی لائے، بارش کے دیوتا کے فضل سے زمین سرسبزوشاداب رہے۔ نیز، کھیتوں، فصلوں اور زمین کے مالکان سب کے لیے خوشیاں، امن اور خوشحالی کا باعث ہو۔