آسام اسمبلی میں کانگریس لیڈر آف اپوزیشن کو لے کر سسپنس برقرار

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 25 مئی: ۔ آسام اسمبلی میں کانگریس لیڈر آف اپوزیشن کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ اسمبلی میں کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کا لیڈر کون ہو گا اس کو لے کر پارٹی کے اندر کنفیوزن برقرار ہے۔

کانگریس کے ممبران اسمبلی ذاکر حسین سکدار اور نورالہدی نے وضاحت کی ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ پارٹی ہائی کمان دہلی میں کرے گی۔

اسمبلی احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں ایم ایل ایز نے کہا کہ پارٹی کے اندر اس مسئلہ پر بات چیت جاری ہے، لیکن کسی ایک نام پر ابھی تک کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو کانگریس ہائی کمان کے مبصر بھوپیش بگھیل ایم ایل اے کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے گوہاٹی پہنچے تھے۔ انہوں نے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں ہر ایم ایل اے سے انفرادی طور پر ملاقات کی تاکہ ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔