تاثیر 01 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران،یکم جون:امریکہ کے اس مؤقف کے باوجود کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط کے کھولا جانا چاہیے، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے انتظام کے حوالے سے عمان کے ساتھ پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویڑن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سلطنتِ عمان کو آبنائے ہرمز پر خودمختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔غریب آبادی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران نے جنگی حالات کے دوران اس آبنائے سے جہازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے لیے نئے ضوابط وضع کیے ہیں اور وہ کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

