ٹویشا شرما موت معاملہ: شوہر سمرتھ اور ساس گری بالا سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال 2 جون:مدھیہ پردیش کی معروف اداکارہ اور ماڈل ٹویشا شرما کی مشکوک موت کے معاملے میں منگل کے روز سی بی آئی نے 5 دنوں کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر دونوں ملزمان شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کو بھوپال کی سی جے ایم خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے انہیں 16 جون تک عدالتی حراست کے تحت بھوپال سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
دراصل، پیر کے روزسین ری کریئشن کے بعد آج منگل کو سی بی آئی نے 5 دنوں کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کو بھوپال کی سی جے ایم خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ سی بی آئی کی جانب سے مزید پولیس ریمانڈ نہیں مانگے جانے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 دن کی عدالتی حراست کے تحت 16 جون تک بھوپال سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر دونوں کو جیل میں دیگر عام قیدیوں سے علیحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔