کانگریس نے جموں میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 02 جون :جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی نے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت کانگریس کے سینئر رہنما رمن بھلانے کی، جبکہ پارٹی کے متعدد کارکنان اور رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور عوام پر معاشی بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔