کوڈرما کی ایم ایل اے کا ڈرائیور راجکمار ہلاک، تین زخمی

تاثیر 04 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوڈرما، 4 جون: کوڈرما تھانہ علاقہ کے چتر پور گاوں میں بدھ کی رات کوڈرما کی ایم ایل اے ڈاکٹر نیرا یادو کے ذاتی ڈرائیور 40 سالہ راجکمار یادو (ولد دشرتھ یادو) کا بدھ کی رات قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے میں راجکمار کی 15 سالہ بیٹی سونیکا کماری، 55 سالہ ماں سدھا دیوی اور 60 سالہ والد دشرتھ یادو شدید زخمی ہو گئے۔
والد دشرتھ یادو کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں رمز ریفر کر دیا گیا ہے۔ ماں -بیٹی کا صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے ڈاکٹر نیرا یادو نے صدر اسپتال پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھایا۔
ایم ایل اے نے الزام عائد کیا کہ اگر پولیس پہلے موصول ہونے والی شکایات پر سنجیدگی سے کارروائی کرتی تو اتنا بڑا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ دریں اثناء مقامی باشندوں نے جمعرات کی صبح لاش کو لے کر کوڈرما تھانے کے سامنے رکھ کر سڑک جام کر دی۔
ایم ایل اے ڈاکٹر نیرا یادو نے کہا کہ راجکمار بدھ کی رات میرے ساتھ جھمری تیلیا سے واپس آیا تھا۔ اس نے شام کو مجھے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے اس کی ماں کو ایک گڑھے میں ڈالر کر اسے مٹی سے بھر رہے ہیں ۔