تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 8 جون: جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار اور سابق وزیر بیدیا ناتھ رام نے پیر کو جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کانگریس امیدوار پرناو جھا نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بیدیا ناتھ رام نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور کئی دیگر وزراء کی موجودگی میں اسمبلی سکریٹری رنجیت کمار کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا پیر کو آخری دن ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ وہیں، صنعت کار اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پاریمل ناتھوانی نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ انہوں نے بطور آزاد امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ این ڈی اے کے ایک ایم ایل اے ان کے تجویز کنندہ بنے۔

