زوجیلا ٹنل بریک تھرو جموں و کشمیر، لداخ کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے: ایل جی سنہا

تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 9 جون: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو حکمت عملی کے لحاظ سے انتہائی اہم زوجیلا ٹنل کی پیش رفت کو ایک “تاریخی سنگ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان ہمہ موسمی رابطے کو یقینی بنائے گا جبکہ سرحدی علاقے میں اقتصادی ترقی، سیاحت اور قومی سلامتی کو فروغ دے گا۔ تفصیلات کے مطابق زوجیلا ایسٹرن پورٹل پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو مبارکباد دی اور چیلنجنگ حالات میں کام کرنے پر پروجیکٹ میں شامل انجینئروں، سائنسدانوں اور کارکنوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا، “میں لداخ اور جموں و کشمیر کے لوگوں اور اس پروجیکٹ سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے موسمی حالات میں انتھک محنت کی۔‘‘ سرحدی علاقوں میں رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سنہا نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران بہتر سڑک، ہوائی اور ریل نیٹ ورک نے ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نظر انداز کیے گئے علاقوں میں اب بنیادی ڈھانچے پر مسلسل توجہ دی گئی ہے۔