وزیر اعلیٰ یوگی نے وزیر اعظم مودی کو طویل ترین مدت کار مکمل کرنے پر مبارکباد دی

تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 10 جون: سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےمبارکباد دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منتخب وزیر اعظم کے طور پرمسلسل 4,399 دن مکمل کر کےجناب مودی سب سے طویل عرصہ تک اس عہدے پر فائز رہنے والے عوامی نمائندے بن گئے ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھاکہ ’’145 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مسلسل وقف ، امرت کال کے سارتھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم بننے پر دلی مبارکباد۔ ہندوستانی جمہوریہ کا یہ بے مثال ریکارڈ تمام اہل وطنوں کے اعتماد، پیار اور آشیرواد کا اجتماعی اظہار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ تاریخ میں ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں جب کوئی لیڈر نہ صرف حکومت کی بلکہ ایک دور کے شعور کی علامت بن جاتا ہے۔ یہ اعزاز اسی استقامت، قربانی، وژن اور حب الوطنی کی عکاس ہے جس نے لاکھوں ہم وطنوں کو ’’وکست بھارت‘‘ کے خواب سے جوڑا ہے۔