وزیر اعظم مودی کو ان کے طویل ترین دور اقتدار پر مبارکباد ی کا سلسلہ جاری

تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 جون: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزراء نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے منتخب وزیر اعظم کے طور پر مسلسل 4,399 دن کی طویل ترین مدت تک عہدے پر رہنے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو سوشل میڈیا پر اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہم وطنوں کے بھرپور اعتماد اور حمایت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران حکمرانی، معاشی استحکام اور سماجی تبدیلی کے میدان میں دور رس ترقی ہوئی ہے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے ترقی کے فوائد سماج کے آخری فرد تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ نے خاص طور پر پی ایم-جنمن اور دھرتی ابا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان کا ذکر کیا اور انہیں قبائلی برادریوں کی بہتری کے لیے اہم اقدامات قرار دیا۔