ڈی یو کے کیمپس آف اوپن لرننگ میں غیر ملکی زبان کے پروگراموں سمیت کئی بڑے پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کا آغاز

تاثیر 14 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، دہلی یونیورسٹی کے کیمپس آف اوپن لرننگ (سی او ایل) کے تحت اسکول آف اوپن لرننگ (ایس او ایل)، ڈپارٹمنٹ آف ڈسٹنس اینڈ کنٹیننگ ایجوکیشن (ڈی ڈی سی ای) اور اوپن لرننگ ڈیولپمنٹ سینٹر (او ایل ڈی سی) نے آٹھ غیر ملکی زبانوں میں ایک سرٹیفکیٹ کورسز اور ایک ڈپلومہ کورسز کے داخلے کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔سی او ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر پائل ماگو نے سنیچر کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، پرتگالی، چینی، جاپانی اور کوریائی زبانوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ بہتر زبان کی تعلیم تک رسائی بڑھانے کے لیے، او ایل ڈی سی جلد ہی ان پروگراموں کو آن لائن موڈ میں بھی شروع کرے گا، جس سے ملک بھر کے طلباء اس میں شامل ہو سکیں گے۔