تاثیر 15 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لاتور، ، 14 جون :تلجاپور۔ناگپور قومی شاہراہ پر بودھوڈ کے قریب اتوار کی علی الصبح پیش آنے والے ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور شاہراہ پر ٹریفک بھی کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اتوار 14 جون کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ تیز رفتاری سے آنے والی ایک کریٹا کار نے آگے چل رہی کروزر گاڑی کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک مسافر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے میں کئی مسافر شدید جبکہ بعض معمولی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے لاتور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

