مٹی چوری کیس میں ابھیشیک بنرجی اور 23 دیگر کے خلاف ایف آئی آر، بی جے پی لیڈر نے 300 کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایا

تاثیر 17 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہوگلی، 16 جون : ڈائمنڈ ہاربر کے بی جے پی لیڈر ابھیجیت بسواس عرف بوبی نے مٹی کی غیر قانونی کانکنی اور فروخت کے الزام میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی، ان کے ساتھی سمیت رائے اور بشنو پور کے ایم ایل اے دلیپ منڈل سمیت 23 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ابھیجیت بسواس نے الزام لگایا کہ ان افراد نے غیر قانونی طور پر مٹی کی کان کنی اور فروخت کی، جس کے نتیجے میں تقریباً 300 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا۔ کلیتلا-آشولیا پولس اسٹیشن میں پیر کی رات ایک شکایت درج کی گئی۔